سندھ کے تاریخی مقامات جان سے زیادہ عزیز ہیں سسی پلیجو

اگلے ماہ آثار قدیمہ کے 5 بڑے پروجیکٹ شروع کیے جائینگے، بھنبھورمیں سیمینار سے خطاب


Nama Nigar December 15, 2012
اگلے ماہ آثار قدیمہ کے 5 بڑے پروجیکٹ شروع کیے جائینگے، بھنبھورمیں سیمینار سے خطاب فوٹو :فائل

محکمہ ثقافت و نوادرات سندھ کی جانب سے ضلع ٹھٹھ میں سندھ کے قدیم و تاریخی آثار بھنبھور میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانس، اٹلی اور پاکستان کے آثار قدیمہ کے ماہرین نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجو نے کہا کہ بھنبھور، مکلی، موہن جو دڑو، لاکھن جو دڑو اور سندھ کے دیگر تاریخی مقامات انہیں جان سے زیادہ عزیز ہیں،وہ محکمہ ثقافت کی پہلی وزیر ہیں جنہوں نے سندھ کے تاریخی ورثے کو وفاق سے واپس لینے کے لیے جدوجہد کی اور اس میں کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے کہا کہ اگلے ماہ موہن جو دڑو، مکلی اور دیگر تاریخی اور آثار قدیمہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 5 بڑے پروجیکٹ شروع کیے جائیں گے، انھوں نے ماہرین کو یقین دلایا کہ ان کا محکمہ ان کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔

1

ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری نے کہا کہ صوبہ سندھ آثار قدیمہ اور ثقافت سے مالا مال ہے، اس وقت سندھ میں کئی ایسے آثار قدیمہ ہیں جو کہ زمین میں پوشیدہ ہیں جنہیں دریافت کرنے اور ان کی تاریخی حیثیت کو اجاگر کرنا ابھی باقی ہے، سیمینار میں صوبائی سیکریٹری ثقافت عبدالعزیز عقیلی، ایڈیشنل سیکریٹری ثقافت اشفاق حسین موسوی، قاسم علی قاسم، سید شاکر علی کے علاوہ آثارقدیمہ کے ماہرین، ادبا اور ضلع ٹھٹھہ کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں