حیدرآباد چیمبر کے اطراف تجاوزات ختم کی جائیں صلاح الدین

ایوان تجارت و صنعت کی سب کمیٹی کے چیئرمین کی سیکریٹری کنٹونمنٹ بورڈ سے ملاقات


Numainda Express December 15, 2012
ایوان تجارت و صنعت کی سب کمیٹی کے چیئرمین کی سیکریٹری کنٹونمنٹ بورڈ سے ملاقات۔

ایوان تجارت و صنعت کی سب کمیٹی کنٹونمنٹ افیئرکے چیئرمین صلاح الدین غوری نے سیکریٹری کنٹونمنٹ بورڈ امداد حسین سے ملاقات کرکے صحت و صفائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین حیسکو سب کمیٹی عبدالستارخان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صلاح الدین غوری نے ملاقات کے دوران نشاندہی کی کہ حیدرآباد چیمبر سیکریٹریٹ کے اطراف انکروچمنٹ اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جہاں اکثر تاجروں سے ملاقات کے لئے وزرا سمیت اعلیٰ شخصیات دورہ کرتی ہیں اور صفائی ستھرائی کی ناگفتہ صورتحال کی وجہ سے کینٹ بورڈ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان پیدا ہو جاتا ہے۔

4

جس پر امداد حسین نے فوری طور پر علاقے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت دی اور فوڈ انسپکٹر احسان الحق شبلی ،انکروچمنٹ انچارج ریاض بلوچ کو احکامات جاری کیے کہ چیمبر کے اراکین کے ہمراہ کینٹ کا دورہ کر کے تاجروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ علاوہ ازیں وفد نے کینٹ کے دورے کے موقع پر سب ڈویثرنل آفیسر حیسکو افتخار سومرو سے بھی ملاقات کی اور حیسکو لائنوں کی مرمت کے حوالے سے اہلکاروں آگاہ کیا۔ وفد میں عبدالوحید شیخ، مشتاق مجید، شہاب الدین انصاری، حفیظ الرحمن اور اسلم سنجرانی بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں