نادرا میر پور بٹھورو کے نئے انچارج نے کرپشن کی انتہا کردی

رشوت وصولی کیلیے ایجنٹ رکھ دیے، فی فارم 300 روپے طلبی، عوام کا احتجاج


Nama Nigar December 15, 2012
رشوت وصولی کیلیے ایجنٹ رکھ دیے، فی فارم 300 روپے طلبی،عوام کا احتجاج فوٹو: فائل

نادرا آفس کا انچارج قومی شناختی کارڈ کے اجرا پر ایجنٹوں کے ذریعے رشوت وصول کرنے لگا۔ نئے انچارج نے رشوت کی وصولی کے لیے اپنے ایجنٹ مقرر کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نادرا آفس میر پوربٹھورو میں تعینات ہونے والے نئے انچارج طارق جونیجو نے دفتر میں قدم رکھتے ہی رشوت کی وصولی کے لیے اپنے دلال اور ایجنٹ مقرر کردیے ہیں اور ان کے ذریعے دھڑا دھڑ رشوت وصولی کررہا ہے۔ نادرا آفس بٹھو رو پر اپنے گھر والوں کے نئے قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلیے گئے ہوئے بنوں کے رہائشی سائیں محمد صلاح مگسی نے پریس کلب میں صحافیوں کو نادرا کا جاری کردہ ٹوکن دکھاتے ہوئے بتایا کہ انچارج نے اپنے کلرک شعیب علی بھٹو ذریعے300 روپے فی فارم رشوت وصول کرکے 333 نمبر والے 3 ٹوکن جاری کیے۔

5

بعد میں نکاح نامے نہ ہونے کے باعث اپنے چپڑاسی ارشد گلنہار کے ذریعے فی فارم 150 روپے کے حساب سے 450 روپے مزید وصول کرکے فارم جمع کیے۔ صحافیوں کو دکھائے گئے ٹوکن پر مفت لکھا ہوا تھا جس پر نادرا انچارج نے 750 روپے رشوت وصول کیے۔ مگسی نے ارباب اختیارات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رشوت خور اور عوام کو ستانے والے نادرا آفس کے انچارج کو فوری ہٹا کر عوام کو عذاب سے نجات دلائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |