حق پرستوں کی کاوش سے بنائے گئے پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح

عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ایم کیو ایم کی اولین ترجیح ہے، محمد شریف


Press Release December 15, 2012
عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ایم کیو ایم کی اولین ترجیح ہے، محمد شریف فوٹو: فائل

قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

حق پرست قیادت کی کاوشوں سے بنائے گئے پاکولا پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح متحدہ قومی موومنٹ کے زونل انچارج محمد شریف اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی سہیل یوسف نے کیا۔ تقریب میں رکن زونل کمیٹی افتخار قائم خانی، سیکٹر و یونٹس کے ذمے داران وکارکنان اور علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد شریف نے کہا کہ قا ئد تحریک الطاف حسین نے سب سے پہلے ملک بھر کے98 فیصد غریب و مظلوم عوام کے مسائل حل کرنے اور ان کے حقوق کی آواز بلند کی اور غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجا۔

6

تاکہ غریب عوام کے حقوق اور انکو درپیش مسائل پر ایوانوں میں بھی آواز بلند کی جا سکے اور یہی وجہ ہے کہ متحدہ نے جب بھی اقتدار میں شرکت کی اس نے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کیں اور موجودہ دور میں بھی حق پرست قیادت کی یہی کوشش ہے کہ 98 فیصد غریب عوام کے مسائل کو اولین ترجیح دی جائے۔ متحدہ نے کبھی بھی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل کو پس پشت نہیں ڈالا۔ سہیل یوسف نے کہا کہ قائد تحریک نے ہمیں عوام کی خدمت پر مامور کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم بہتر سے بہتر انداز میں اپنے فرض کو نبھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں