سیاسی جماعتیں اور امیدوار انتخابات میں دولت کا بےدریغ استعمال کرتےہیں چیف الیکشن کمیشن

جلسے جلوسوں پر پابندی سے پر امن الیکشن کا انعقاد ممکن ہے، سردار رضا خان


ویب ڈیسک October 26, 2016
آئین الیکشن کمیشن کو منصفانہ انتخابات کے لیے تمام اختیارات دیتا ہے، چیف الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انتخابات میں سیاسی جماعتیں اور امیدوار قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دولت کا بےدریغ استعمال کرتےہیں۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں 2018 کے انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق تشکیل دیئے جانے سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمیشن جسٹس ( ر ) سردار رضا خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، صاف شفاف منصفانہ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے کوشاں ہے جب کہ ملک میں شفاف انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سمیت میڈیا کے ساتھ مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔

سردار رضا خان نے کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کو منصفانہ انتخابات کے لیے تمام اختیارات دیتا ہے، کوئی شک نہیں الیکشن میں سیاسی جماعتیں اور امیدوار دولت کا بےدریغ استعمال کرتےہیں۔ سپریم کورٹ نے انتخابات میں اسلحے کی نمائش اور پیسے کے بے دریغ استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے تمام امور کا ذمے دار قرار دیا لہذا مجوزہ انتخابی ضابطہ اخلاق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہی تیار کیا گیا ہے۔ جلسے جلوسوں پر پابندی سے پر امن الیکشن کا انعقاد ممکن ہے جب کہ الیکشن کے دوران پیسے سمیت اسلحہ کا بے دریغ استعمال بھی روکا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |