پریمیئر فٹبال کے آر ایل نے پی ایم سی کو زیر کرلیا

کے ای ایس سی نے ایئر فورس کو شکست دے دی، بلوچ ایف سی کو واک اوور مل گیا

فیصلہ کن گول اسٹرائیکر محمد ریاض نے 79 ویں منٹ میں کیا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں کے آر ایل نے پی ایم سی ایتھلیکٹو کو4-0 سے زیر کر لیا، ایئرفورس کو کے ای ایس سی کے ہاتھوں 1-0 سے شکست ہوئی جبکہ بلوچ ایف سی کو افغان کلب کیخلاف واک اوور مل گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق افغان کلب کے پلیئرز میچ کیلیے نوشکی اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے یوں بلوچ ایف سی کو واک اوور دے دیا گیا۔ کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں کے ای ایس سی نے پاکستان ائیر فورس کیخلاف ایک، صفر سے کامیابی حاصل کی۔




فیصلہ کن گول اسٹرائیکر محمد ریاض نے 79 ویں منٹ میں کیا، مڈ فیلڈر محمد موسٰی، گول کیپر جہانگیر خان اور اورنگ زیب جونیئر کو26،61اور 70ویں منٹ جبکہ پی اے ایف کے گول کیپر خالد خان اور اسٹرائیکر محمد مجاہد کو تیسرے اور 76ویں منٹ میں یلو کارڈز کا سامنا کرنا پڑا، بہترین اسکورر محمد ریاض اور بیسٹ کھلاڑی حیات اللہ قرار پائے۔ پی ایم سی گرائونڈ فیصل آباد میں کے آر ایل نے میزبان کو 4-0 سے ٹھکانے لگایا۔

اسٹرائیکر کلیم اللہ نے 23 اور 38ویں جبکہ مڈ فیلڈر صدام حسین اور محمد عادل نے بالترتیب 28 اور52 ویں منٹ میں گول داغے،پی ایم سی ایتھلیٹیکو ایف سی کے اسٹرائیکر محمد یاسر کو16 ویں منٹ میں یلو کارڈ دکھایا گیا، بہترین اسکوررکلیم اللہ اور بیسٹ کھلاڑی محمد وقاص قرار پائے۔

Recommended Stories

Load Next Story