کراچی میں ڈنگی وائرس سے مزید 10افراد متاثر

مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے.


Staff Reporter December 15, 2012
ڈنگی سرویلنس سیل کے مطابق ڈنگی کے مریضوں میں اچانک اضافہ ہورہا ہے. فوٹو: فائل

کراچی میں ڈنگی وائرس سے متاثرہ مزید 10 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد715ہوگئی۔

ڈنگی سرویلنس سیل کے مطابق ڈنگی کے مریضوں میں اچانک اضافہ ہورہا ہے جوتشویشناک بات ہے جبکہ ماہرین طب کاکہنا ہے کہ ڈنگی وائرس جنوری تک رپورٹ ہوتا ہے اورموجودہ موسم ان مچھروںکی افزائش نسل کا ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،ماہرین طب نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں