جنرل شماریات ترمیمی بل منظور ہر10 سال بعد مردم شماری لازمی قرار

مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے فنڈزمختص کیے جا چکے ہیں، پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ


ویب ڈیسک October 26, 2016
مزید کارروائی کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، پارلیمانی سیکرٹری خزانہ: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں قائمہ کمیٹی خزانہ نے جنرل شماریات ترمیمی بل 2016 کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیرمین قیصراحمد شیخ کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں قائمہ کمیٹی خزانہ نے جنرل شماریات ترمیمی بل 2016 کی منظوری دے دی گئی۔ بل کے ذریعے مردم شماری ہر10 سال بعد لازمی قراردی گئی ہے جب کہ گورننگ کونسل میں صوبوں کی مرضی سے ایک ایک رکن لازمی شامل ہوگا۔

پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل کا کہنا تھا کہ مزید کارروائی کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، مردم شماری کیلئے تیاری مکمل ہے جب کہ مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے فنڈزمختص کیے جا چکے ہیں، مردم شماری کو قابل اعتماد اور سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فوج کی دستیابی سے مشروط کیا گیا.

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں