فخرالدین کی زیرصدارت پہلااجلاسووٹرفہرستوں پرتبادلہ خیال

چیف الیکشن کمشنرکی کمیشن ارکان کیساتھ باضابطہ ملاقات،مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا


APP July 25, 2012
چیف الیکشن کمشنرکی کمیشن ارکان کیساتھ باضابطہ ملاقات،مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔ فائل فوٹو

نئے چیف الیکشن کمشنرفخر الدین جی ابراہیم کی زیرصدارت منگل کوالیکشن کمیشن کاپہلا اجلاس منعقدہواجس میں چیف الیکشن کمشنرنے کمیشن کے ارکان کے ساتھ پہلی باضابطہ ملاقات کی اورمختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں دیگر اہم امور کے علاوہ کمپیوٹرائزڈانتخابی فہرستوںپر توجہ مرکوز رہی جیساکہ نئے چیف الیکشن کمشنرخامیوںسے پاک انتخابی فہرستوںکی تیاری کی بھرپورخواہش رکھتے ہیںاوروہ سمجھتے ہیںکہ یہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کیلیے بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں