جامعہ کراچی خلاف ضابطہ بھرتیوںپررپورٹ نامکمل قرار

رپورٹ میں 2سابق پرو وی سیزکوگریڈ 22میں ترقی اور500 ملازمین کاذکرنہیں


Staff Reporter December 15, 2012
جورپورٹ پروفیسرماجد ممتاز کی جانب سے تیارکی گئی ہے اس میں 500ملازمین کا ذکرہے. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے رکن سینڈیکیٹ پروفیسرماجد ممتاز کی جانب سے یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں اورترقیوں کے حوالے سے7ماہ کی تاخیر سے تیارکرائی گئی رپورٹ نامکمل قراردے دی گئی ہے ۔

رپورٹ میں دوسابق پرووائس چانسلرزکوگریڈ 22میں ترقی دیے جانے کاذکرموجود نہیں ہے ،یونیورسٹی سے فارغ کیے گئے سابق چیف سیکیورٹی افسرزاہد مقصودسے بھی اس سلسلے میں کوئی رابطہ نہیں کیا گیا،زاہد مقصود نے گذشتہ سال جامعہ کراچی میں خلاف ضابطہ 700بھرتیوں کے ثبوت چانسلرسیکریٹریٹ (گورنرہائوس) کو پیش کیے تھے۔

5

تاہم جورپورٹ پروفیسرماجد ممتاز کی جانب سے تیارکی گئی ہے اس میں 500ملازمین کا ذکرہے جبکہ بعض بااثرملازمین کو بچاتے ہوئے ان کا تذکرہ رپورٹ میں نہیں کیا گیا رپورٹ میں سابق دورمیں سلیکشن کے بغیرغیرقانونی طور پر ترقی پانے والے ملازمین کا تذکرہ بھی موجود نہیں ،نہ ہی خلاف ضابطہ گریڈ22میں ترقی پانے والے دو پرووائس چانسلرزکا ذکر ہے ان بھرتیوں اور ترقیوں کے باعث یونیورسٹی کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں