وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کے قیام میں 90 روز کی توسیع

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوجی جوانوں کو حاصل اختیارات کو ہائیکورٹ میں بھی چیلنج نہیں کیا جاسکتا، ذرائع


ویب ڈیسک October 26, 2016
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوجی جوانوں کو حاصل اختیارات کو ہائیکورٹ میں بھی چیلنج نہیں کیا جاسکتا، ذرائع، فوٹو؛ فائل

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد میں فوج کے قیام میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں موجودہ صورتحال اور کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کے قیام میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب عضب سے قبل اسلام آباد میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا گیا تھا اور اس وقت فوجی جوانوں کی تعداد 30 ہزار تھی تاہم اب وزارت داخلہ نے 90 روز کی توسیع کے بعد جوانوں کی تعداد 20 ہزار کم کرکے 10 ہزار کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے 2 نومبر کے دھرنے کے پیش نظر بھی فوج کےقیام میں توسیع کی ہے اور فوجی اہلکاروں کو آرٹیکل 245 کے تحت حاصل اختیارات کو ہائیکورٹ میں بھی چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آرٹیکل کے تحت سول انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر فوج کو کسی بھی موقع پر طلب کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں