نارتھ ناظم آباد میں سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ ڈاکو مارڈالا

مبینہ ڈاکو نے کار سوار شخص سے لوٹ مار کی،گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ہوا،عینی شاہدین


Staff Reporter December 15, 2012
عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ مسلح شخص کار میں سوار ایک شخص سے لوٹ مار کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی کار میں سوار سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی. فوٹو: فائل

نارتھ ناظم آباد میں کار میں سوار سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ ڈاکو کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبد اﷲ کالج کے قریب کار میں سوار نامعلوم سیکیورٹی گارڈ نے26 سالہ مبینہ ڈاکو کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور کار سمیت فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد اختر عباسی نے بتایا کہ موقع پر موجود عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ مسلح شخص کار میں سوار ایک شخص سے لوٹ مار کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی کار میں سوار سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی ، فائرنگ کے بعد کار والا فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کے قبضے سے ایک پستول اور5 چھینے گئے موبائل فون ملے ہیں، ہلاک ہونے والے مبینہ ملزم کی شناخت کے لیے علاقے کے مخبروں اور دیگر لوگوں کو بلایا گیا ہے شبہ ہے کہ وہ شارع نور جہاں کے علاقے میں واقع پہاڑی کا رہائشی ہیں تاہم تحقیقات جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں