اسامہ کوانجام تک پہنچانے کاانتخابی وعدہ پوراکردیااوباما

القاعدہ شکست کے دہانے پرہے،افغانستان میں طالبان کی کمرتوڑدی گئی،امریکی صدر


Online July 25, 2012
القاعدہ شکست کے دہانے پرہے،افغانستان میں طالبان کی کمرتوڑدی گئی،امریکی صدر فائل فوٹو

امریکی صدربارک اوبامانے کہا ہے کہ نائن الیون حملوں کے ملزم اسامہ بن لادن کوانجام تک پہنچانے کاانتخابی وعدہ پوراکردیا ،القاعدہ شکست کے دہانے پرہے جبکہ افغانستان میں طالبان کی کمرتوڑدی گئی ہے۔ انھوں نے ریاست رینونوادہ میں113ویں قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج اسامہ کی صورت میں امریکہ کیلیے سیکیورٹی خطرہ ہمیشہ کیلیے ختم ہوگیا،

اب ہم افغانستان میں مشن کی تکمیل کی طرف جارہے ہیں، 10سال سے زائدعرصہ تک جاری رہنے والی جنگ میں ہم نے طالبان کی کمرتوڑدی جبکہ افغانیوں کی صلاحیتیں بڑھائی ہیں۔اوبامانے اعتراف کیاکہ یقیناًافغان جنگ مشکل ترین جنگ تھی لیکن ہمارے فوجیوں کی قربانیوں کی بدولت ہم طالبان کاقبضہ ختم کرنے میں کامیاب ہوئے،ہم نے افغان فورسزکی تربیت کی اوراب سیکیورٹی کی ذمے داری کی منتقلی شروع ہوچکی ہے۔

امریکی صدرنے افغان جنگ کے خاتمے اور 2014میں فوجی انخلاکادفاع کرتے ہوئے کہاکہ جولوگ ہماری اس پالیسی پرتنقیدکرتے ہیں ،وہ درست سوچ کی عکاسی نہیں کرتے، 10سالہ جنگ کے بعدامریکی عوام کوبتانا ضروری تھاکہ ہم نے یہ کامیابی حاصل کی اوراب یہ جنگ ختم کرنے جارہے ہیں،ہماری فوج کوبھی معلوم ہوناچاہیے کہ یہ جنگ ذمے داری کے ساتھ ختم کرناہے،آئندہ سال تک افغان فورسزکوسلامتی کی تمام ذمے داریاں منتقل کردی جائیں گی، 2014میں ہماری فوج گھروںکولوٹ جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں