فرانس میں شہزادی کیٹ کی نازیبا تصاویر لینے والے میڈیا کے 6 افراد پر مقدمہ

شہزادی کیٹ اورشہزادہ ولیم فرانس کےعلاقےلیوبیرون میں چھٹیاں گزارنےآئےتھے اور یہ نازیبا تصاویر ان کی بالکنی سے لی گئیں


ویب ڈیسک October 26, 2016
شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم نے ذاتی زندگی میں مداخلت پر فرانس کے میڈیا ہاؤس پر مقدمہ کیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی

فرانس میں برطانوی شہزادی کیٹ کی نازیبا تصاویر لینے والے فوٹوگرافر، صحافیوں اور میڈیا آفیشلز سمیت 6 افراد پر ذاتی زندگی میں مداخلت کے قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

2012 میں فوٹوگرافر نے برطانوی شہزادی کیٹ کی بغیر قمیض کے تصاویراتارکر ایک اخبار اور ایک میگزین میں شائع کی تھیں، فرانسیسی خبررساں ایجنسی اورعدالتی ذرائع کے مطابق تصاویر لینے اور شائع کرنے میں مقامی فرانسیسی اخبار لا پرووینس، کلوزر میگزین اور اس کی مرکزی کمپنی ایم او ای ڈی ایم آئی پبلشنگ گروپ ملوث ہے جن کے ذمے داران پر مقدمے کا آغاز کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 2012 میں شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم فرانس کے علاقے لیوبیرون میں چھٹیاں گزارنے آئے تھے اور یہ نازیبا تصاویر ان کی بالکنی سے لی گئی تھیں جس کے بعد شہزادی کیٹ اورشہزادہ ولیم نے فرانسیسی حکومت سے کہا تھا کہ وہ اس تصویر کی تشہیرکو روکنے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں