بھارتی ماڈل عرشی خان فحاشی کا کاروبار چلانے کے الزام میں گرفتار

اداکارہ کو 2 دن قبل پونے شہر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں جنسی کاروبار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک October 26, 2016
اداکارہ کو 2 دن قبل پونے شہر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں جنسی کاروبار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی سے تعلق کا دعویٰ کرنے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ عرشی خان کو پولیس نے فحاشی کا کاروبار چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی ماڈل گرل عرشی خان نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی پر جسمانی تعلق قائم کرنے کے الزامات عائد کیے تھے جب کہ خبروں میں رہنے کے لیے وہ اوچھے ہتھکنڈے کرتی رہتی ہیں لیکن اب عرشی خان کو ایسا جرم کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے جسے جان کر سب حیران ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی خان کو بھارتی شہر پونے میں پولیس نے فحاشی کا کاروبارچلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے جب کہ اداکارہ کومقدمہ درج کرکے بحالی کے مرکز منتقل کیا گیا جہاں سے وہ فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئی ہیں۔

پولیس کے مطابق اداکارہ 2 دن قبل پونے پہنچی تھیں جہاں وہ فائیو اسٹار ہوٹل سے جنسی کاروبار کرنے والے گروہ کو چلارہی تھیں، اداکارہ کو مخبروں کے ذریعے گرفتار کیا گیا اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں بحالی کے مرکز منتقل کیا گیا تھا لیکن منگل کے روز وہاں سے فرار ہوگئیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عرشی خان نے شاہد آفریدی کودورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے برہنہ احتجاج کرنے کی دھمکی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں