لاہور میں خستہ حال عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی
زخمی ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اكبری گیٹ كے علاقے میں خستہ حال عمارت زوردار دھماكے سے نیچے آگری جس كے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 خواتین سمیت 13 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق لاہور کے علاقے اكبری گیٹ میں نثار حویلی كے قریب خستہ حال عمارت رات كے اوقات میں زوردار دھماكے سے نیچے آگری جس كے نتیجے میں گھر میں رہائش پذیر 14 افراد ملبے تلے دب گئے، واقعہ كی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ كر امدادی کارروائی شروع کردیں اور مشینری كے ذریعے ملبہ ہٹایا گیا۔
عمارت گرنے سے ملبے تلے دب كر زخمی ہونے والوں میں 4 خواتین سمیت 13 افراد شامل ہیں جب کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا جس كے باعث كوئی قانونی كارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جب کہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x4z6xwu