سوئی گیس کے پریشر میں کمیخواتین کو مشکلات کا سامنا

پکوان سینٹروں میں آرڈر پر بنائے جانیوالے کھانے بھی مشکل سے تیار کیے گئے.


Staff Reporter December 15, 2012
شہریوں کی بڑی تعداد نے ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ ریسٹورانٹ سے کھانا خریدا

شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی نے شہریوں خصوصاً خواتین کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ۔

سوئی گیس پریشر میں کمی سے پکوان سینٹروں میں تقاریب کے لیے پکوائے جانے والے کھانے بھی بڑی مشکل سے تیار کیے گئے ، شہریوں کی بڑی تعداد نے ہوٹلوں اور دیگر فاسٹ فوڈ ریسٹورانٹ سے کھانا خرید کر گزارا کیا ، شہریوں نے ایکسپریس کو بتایا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ سوئی گیس کے پریشر میں کمی نے انھیں دہری مشکلات سے دوچار کر دیا ۔

1

چولہے میں سوئی گیس کا اتنا پریشر بھی نہیں آرہا کہ کھانا یا روٹی پکائی جا سکے ، سوئی گیس کے پریشر میں کمی کے باعث ناظم آباد ، پاپوشنگر ، نارتھ ناظم آباد ، گلبہار ، پاک کالونی ، فیڈرل بی ایریا ، گلشن اقبال ، ابوالحسن اصفہانی روڈ ، صفورہ گوٹھ ، پہلوان گوٹھ ، گلستان جوہر ، گلبرگ ، گودھرا سوسائٹی ، نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، سرجانی ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، قائد آباد ، لانڈھی ، کورنگی ، رنچھوڑ لائن ، گارڈن ، لسبیلہ ، جہانگیر روڈ ، شیر شاہ ، ماڑی پور اور پی آئی بی کالونی سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں