فیکٹری آتشزدگی کیسسرکاری افسران کی ضمانت میں توسیع

مقدمے میں ایم ڈی سائٹ، ڈائریکٹرمحنت اور دیگر افسران کو ملزم قراردیا گیا ہے.


Staff Reporter December 15, 2012
ارشد بھائیلہ ،شاہد بھائیلہ عدالت میںپیش،تفتیشی افسرکے نہ آنے پرسماعت ملتوی ۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

سانحہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں ملزم قرار دیے گئے ایم ڈی سائٹ عبدالرشیدسولنگی، ڈائریکٹر محنت زاہد گلزار شیخ ، ایڈیشنل کنٹرولرسول ڈیفنس اور الیکٹرک انسپکٹر امجدعلی کی عبوری ضمانت میں19دسمبر تک توسیع کردی ، جمعہ کو مذکورہ ملزمان عبوری ضمانت کی توثیق کیلیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عبداﷲ چنہ کے روبرو پیش ہوئے تھے

تاہم پولیس کی جانب سے ضمنی چالان پیش نہ کرنے پر مزید توسیع کردی ،واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد نے مقدمے کے چالان میںپولیس کی بے گنا ہی رپورٹ کو مسترد کردیا تھا اورانھیں ملزم قرار دے کر گرفتاری کا حکم دیا تھا ملزمان نے عبوری ضمانت منظورکرائی تھی۔

2

دوسری جانب مقدمے میں ملوث فیکٹری مالکان ارشد بھائیلہ ،شاہد بھائیلہ،جنرل منیجر منصور احمد ،سیکیورٹی گارڈ فضل احمد ، علی محمد اور ارشد محمود کو جیل حکام نے پیشی کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی محمد افضل روشن کے روبرو پیش کیا تھا لیکن تفتیشی افسر جہان زیب عدالت میں پیش نہیں ہوئے،سماعت ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں