بچوں کی سرزنش پر بھائی نے بھائی کو چھری کے وار سے ہلاک کر دیا

اورنگی ٹاؤن میں بھائی نے بھائی کو چھری کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔


Staff Reporter December 15, 2012
اورنگی ٹاؤن میں بھائی نے بھائی کو چھری کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ فوٹو : فائل

اورنگی ٹاؤن میں بھائی نے بھائی کو چھری کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر4/Fضیا کالونی مکان نمبر 769/1کے رہائشی26 سالہ مفتی عبد الغفار ولد رؤف کو اس کے بڑے بھائی ظفر نے چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران آپریشن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق بڑا بھائی ظفر چھوٹے بھائی مفتی عبد الغفار کے بچوں کو کسی بات پر مار رہا تھا جس پر تلخ کلامی ہو گئی اسی دوران ظفر گھر سے چھری لایا اور عبد الغفار کو مار دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں