شام میں اسکول پر بمباری میں 14 طالبعلموں سمیت 22 افراد ہلاک
بمباری اس وقت کی گئی جب بچے چھٹی کے بعد گھر جانے کی تیاری کر رہے تھے، ہیومن رائٹس واچ
KARACHI:
شام میں اسکول پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 14 طالبعلموں سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبہ ادلیب میں اسکول پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 14 طالبعلموں سمیت 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ فضائی بمباری کے باعث اسکول کی قریبی عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں۔ بمباری کے نتیجے میں زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق اسکول کے مرکزی دروازے پر ایک راکٹ آکر گرا جب کہ بمباری اس وقت کی گئی جب بچے چھٹی کے بعد گھر جانے کی تیاری کر رہے تھے اور غالب امکان ہے کہ جن طیاروں سے بمباری کی گئی وہ روس کے تھے۔