شام میں اسکول پر بمباری میں 14 طالبعلموں سمیت 22 افراد ہلاک

بمباری اس وقت کی گئی جب بچے چھٹی کے بعد گھر جانے کی تیاری کر رہے تھے، ہیومن رائٹس واچ


ویب ڈیسک October 26, 2016
بمباری اس وقت کی گئی جب بچے چھٹی کے بعد گھر جانے کی تیاری کر رہے تھے، ہیومن رائٹس واچ۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: شام میں اسکول پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 14 طالبعلموں سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبہ ادلیب میں اسکول پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 14 طالبعلموں سمیت 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ فضائی بمباری کے باعث اسکول کی قریبی عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں۔ بمباری کے نتیجے میں زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق اسکول کے مرکزی دروازے پر ایک راکٹ آکر گرا جب کہ بمباری اس وقت کی گئی جب بچے چھٹی کے بعد گھر جانے کی تیاری کر رہے تھے اور غالب امکان ہے کہ جن طیاروں سے بمباری کی گئی وہ روس کے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں