ڈاکٹر فوزیہ کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں پاسبان

قوم کی خواہش ہے کہ حکومت عافیہ کی رہائی کے لیے امریکی صدرکو خط لکھے.


Staff Reporter December 15, 2012
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو قتل کی دھمکی کیخلاف پاسبان کے کارکنان پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

پاسبان کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل نے ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو دھمکی آمیز فون کالز اور لفافے میں بندوق کی گولی بھیج کر قتل کی دھمکی دینے کیخلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاسبان کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے چلنے والے کاروان غیرت کا سفر روکنے کے لیے یہ مذموم کاروائی کی گئی، انھوں نے کہا کہ بھتے کے نام پر ڈاکٹر فوزیہ کو قتل کی دھمکی دراصل ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے چلنے والے کاروان غیرت کے سفر کو روکنے کی سازش حکومت ، انتظامیہ اورسیکیورٹی اداروں کے لیے شرمناک ہے ۔

4

انھوں نے کہا کہ ایک طرف صورتحال یہ ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے امریکا سے وفود پاکستان آرہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت امریکی صدر کوایک خط لکھ دے توعافیہ چند دنوں میں رہا ہوسکتی ہے اور دوسری طرف ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی مہم کو سبوتاژ کرنے کے لیے ڈاکٹر فوزیہ کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،ڈاکٹر فوزیہ کو دھمکیاں دینے پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے ،ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے چلنے والے کاروان غیرت کا سفر قوم کی بیٹی عافیہ کی رہائی تک جاری رہے گا اور قوم حکمرانوں کو مجبور کردے گی کہ عافیہ کی رہائی کیلیے امریکی صدر کو خط لکھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں