پولیس آئی ٹی کورس کے کامیاب اہلکاروں میں تعریفی اسناد کی تقسیم

آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کی ہدایت پر سندھ پولیس نے تمام ضلعوں میں آئی ٹی سے متعلق کورسز متعارف کرائے ہیں.


Staff Reporter December 15, 2012
آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کی ہدایت پر سندھ پولیس نے تمام ضلعوں میں آئی ٹی سے متعلق کورسز متعارف کرائے ہیں. فوٹو: این این آئی

ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیر شیخ نے سینٹرل پولیس آفس میں سادہ تقریب کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق کورس میں کامیاب ہونے والے ڈسٹرکٹ سکھر کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت10پولیس اہلکاروںمیں تعریفی اسناد تقسیم کیں اس موقع پر ڈائریکٹر آئی جی سندھ پولیس تبسم عابد بھی موجود تھیں۔

آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کی ہدایت پر سندھ پولیس نے تمام ضلعوں میں آئی ٹی سے متعلق کورسز متعارف کرائے ہیں جس کے تحت منتخب کیے گئے افسران و اہلکاروں کو تربیتی کورسز کرائے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں