پیپلزپارٹی اور جماست اسلامی کاسپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

کراچی میں شفاف انتخابات کیلیے ناگزیر ہے کہ ووٹر لسٹیں درست کی جائیں،تاج حیدر۔


Staff Reporter December 15, 2012
انتخابی فہرستوں میں بے قاعدگی کیخلاف پہلے جماعت اسلامی نے آواز بلند کی، محنتی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری تاج حیدر اور سیکریٹری اطلاعات عبداللطیف مغل نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی سے ملاقات کی۔

اس دوران طرفین نے شفاف انتخابات کے انعقاد کیلیے ووٹر لسٹوں کی درستی کیلیے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور اس امر پر اتفاق کیا کہ شفاف انتخابات کیلیے شفاف ووٹر لسٹوں کا ہوناضروری ہے، اس موقع پر جماعت اسلامی کے سیکریٹری نسیم صدیقی، برجیس احمدو دیگربھی موجود تھے۔

5

جبکہ تاج حیدر نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کو لکھے جانے والے خط کے مندرجات سے بھی آگاہ کیا اور کہاکہ کراچی میں شفاف انتخابات کیلیے ناگزیر ہے کہ ووٹر لسٹیں درست کی جائیں اور رائے دہندگان کے ووٹ مقامی رہائشی پتے پر درج کیے جائیں،انھوں نے کہاکہ فوج اور ایف سی کے اہلکاروں کا کردار صرف سیکیورٹی کی حد تک ہونا چاہیے، محمد حسین محنتی نے کہاکہ انتخابی فہرستوں میں ہونے والی بے قاعدگی کیخلاف جماعت اسلامی نے سب سے پہلے آواز بلند کی،انھوں نے کہا کہ شہر کا امن شفاف انتخابات کے انعقاد سے وابستہ ہے اور ہم اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں سے تعاون کیلیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں