ڈیفنس بھتہ نہ دینے پر تاجر کے گھر دستی بم پھینک دیا گیا

تاجر کو دھمکیاں ملی تھیں،بم ڈسپوزل کے عملے نے ناکارہ بنا دیا، اسنیپ چیکنگ شروع.


Staff Reporter December 15, 2012
تاجر کو دھمکیاں ملی تھیں،بم ڈسپوزل کے عملے نے ناکارہ بنا دیا، اسنیپ چیکنگ شروع. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ڈیفنس فیز5کے رہائشی ماربل کے تاجر کو ہراساں کرنے کیلیے بھتہ خوروں کی جانب سے بنگلے میں پھینکا جانے والا بم خوش قسمتی سے نہیں پھٹا۔

تفصیلات کے مطابق گزری تھانے کی حدود ڈیفنس فیز5خیابان جبل بنگلہ نمبر41/C کے رہائشی ماربل کے تاجر ابو حسن کو ہراساں کرنے کے لیے بھتہ خوروں کی جانب سے ان کے بنگلے میں دستی بم پھینکا گیا تاہم خوش قسمتی سے بم نہیں پھٹا۔

6

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بنگلے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل کے عملے کو طلب کر لیا، پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار2ملزمان چلتی موٹر سائیکل سے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے،بم ڈسپوزل کے عملے نے موقع پر پہنچ کر دستی بم کو ناکارہ بنا دیا، پولیس اور رینجرز نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے اسنیپ چیکنگ شروع کر دی، پولیس ذرائع نے بتایا کہ ماربل کے تاجر کو ایک سال قبل بھی بھتے کے لیے دھمکیاں دی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں