مجموعی رجسٹرڈووٹرزکی تعداد8کروڑ 43لاکھ 65ہزارہوگئی

خواتین ووٹرکی تعداد 3کروڑ 65لاکھ 91ہزار ہے جو کل اندرا ج کا 43فیصد ہیں


Wajid Hameed July 25, 2012
خواتین ووٹرکی تعداد 3کروڑ 65لاکھ 91ہزار ہے جو کل اندرا ج کا 43فیصد ہیں۔ فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کے اعداد وشمارکے مطابق ملک میںکمپیوٹرا ئزدشناختی کارڈ کے حامل مرد و وخوا تین ووٹرزکی مجموعی تعداد8کروڑ43لاکھ 65 ہزار 51ہے جن میں 3کروڑ 65 لاکھ 91ہزار359خوا تین ہیںجومجموعی درج ووٹرز کا43 فیصد ہیں،پنجاب میں 4کروڑ83لاکھ ووٹرزمیںجن میںمرد ووٹرز کی تعداد2کروڑ 72لاکھ 97ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد دو کروڑ 10لاکھ 11 ہزار ہے۔

سندھ میں کل ایک کروڑ84 لاکھ32ہزارووٹرزہیں جن میں ایک کروڑ دو لاکھ 14ہزار460 مرد جبکہ خواتین ووٹرکی تعداد 82لاکھ18ہزار417 ہے۔خیبر پختونخواکے ایک کروڑ 20لاکھ 64ہزارووٹرمیں سے مردووٹرکی تعداد 69لاکھ29ہزارجبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد51لاکھ35 ہزارسے زائدہے،بلوچستان میں مردووٹرکی تعداد18لاکھ 86 ہزار235جبکہ خواتین ووٹرکی تعداد13لاکھ 91ہزار929 ہے،فاٹامیں مردووٹرکی تعداد11لاکھ 20ہزارجبکہ خواتین ووٹر کی تعداد5لاکھ55ہزار231 ہے۔اسلام آ بادمیں6لاکھ 4ہزاردرج ووٹرزہیںجن میں سے2لاکھ79ہزار خواتین ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں