آسٹریلیا نے ٹیسٹ کو نیا تڑکا لگانے کا طریقہ نکال لیا
پاکستان سے میچ میں شائقین پول اورساحلی ماحول سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے
PESHAWAR:
آسٹریلیا نے ٹیسٹ کرکٹ کو بھی نیا تڑکا لگانے کا طریقہ نکال لیا، پاکستان کے خلاف برسبین ڈے نائٹ میچ میں شائقین کو کھیل کے ساتھ پول اورساحلی ماحول سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
گابا میں خصوصی طور پربنائے جانے والے 'ڈیک' پر موجود تماشائیوں کو گرمی سے چھٹکارے کیلیے ڈبکی لگانے کی سہولت بھی حاصل ہوگی، قریب میں موجود 'سینڈی پوائنٹ' پر مزے مزے کے کھانوں کے ساتھ بڑی اسکرین پر مقابلے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ واحد کھیل ہے جس میں جدت طرازی کے لیے آئے روز نت نئی چیزیں متعارف کرائی جاتی ہیں، اب اس سے ٹیسٹ کرکٹ بھی محفوظ نہیں ہے، ڈے اینڈ نائٹ پانچ روزہ مقابلوں کا خواب حقیقت بن چکا،ایسا ہی ایک میچ دسمبر میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان برسبین میں کھیلا جائے گا، جہاں پر منتظمین نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے تماشائیوں کو لطف اندوز کرنے کیلیے نئی چیزیں متعارف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
15 دسمبر سے شیڈول اس میچ کیلیے گابا میں ایک جانب پول بنایا جا رہا ہے جس کے ساتھ دو بڑے ڈیکس پر کرسیاں، میزیں اور اوپر شیڈ موجود ہوگا، گرمی سے بچنے کیلیے تماشائیوں کو ڈبکی لگانے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔
صرف یہی نہیں بلکہ کرکٹ آسٹریلیا ٹیسٹ کے موقع پرگابا کے قریب ایسٹ برسبین اسٹیٹ اسکول اوول پر ساحل کے انداز میں بیچ پوائنٹ بنائے گا، جہاں پر کھانے پینے کے اسٹالز موجود ہوں گے۔
شائقین کیلیے باربی کیو، سی فوڈز اور سبزیوں کی ڈشز موجود ہوں گی، اس کے ساتھ وہاں پر ایک بار بھی ہوگا، بہت سی کرسیاں نصب جگہ کرکٹ ایکشن کو براہ راست دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین بھی نصب ہوگی۔ اس میچ کیلیے ٹکٹ کے نرخ بچوں کے لیے 10 ڈالر، بڑوں کیلیے 30 اور فیملی کے لیے 65 ڈالر مقرر کیے گئے ہیں۔