عمران دھرنے میں پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کرسکتے ہیں

چیئرمین تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کوارکان کے استعفے جمع کرنیکی ہدایت کردی


این این آئی October 27, 2016
پی ٹی آئی کی ایم پی اے زریں ضیانے کہا کہ وزیراعلیٰ نے استعفے مانگے توفوراً جمع کرادیں گے۔۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو پختونخوا اسمبلی کے ارکان کے استعفے جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان دھرنے کے دوران پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں، اپوزیشن نے اس سلسلے میں صلاح و مشورے شروع کردیے ہیں۔

پی ٹی آئی کی ایم پی اے زریں ضیانے کہا کہ وزیراعلیٰ نے استعفے مانگے توفوراً جمع کرادیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں