افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ القاعدہ کے سینئر رہنماؤں سمیت 15 افراد ہلاک

القاعدہ رہنماؤں فاروق القحطانی القطری اور اس کے نائب بلال العطبی کو 2 الگ الگ ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔


ویب ڈیسک October 27, 2016
دونوں القاعدہ رہنما یورپ اور امریکا میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے، امریکی حکام. فوٹو: فائل

افغان صوبے کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سینئر رہنماؤں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق القاعدہ رہنماؤں فاروق القحطانی القطری اور اس کے نائب بلال العطبی کو 2 الگ الگ حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حکام کافی عرصے سے ان کی تلاش میں تھے، آخری مرتبہ انہیں 2012 میں ٹریک کیا گیا تھا لیکن شہری نقصان کے خوف سے انہیں نشانہ نہیں بنایا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ دونوں القاعدہ رہنما یورپ اور امریکا میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ امریکی محکمۂ خزانہ نے رواں برس ہی فاروق القحطانی کو عالمی دہشت گرد قراردیا تھا۔

صوبہ کنڑکے ترجمان عبدالغنی مصمم نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں دو عربوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والے بعض افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

واضح رہے کہ فاروق القحطانی کا تعلق سعودی عرب اوربلال المتعبی کا قطر سے ہے، دونوں رہنما نوجوانوں کی القاعدہ میں بھرتی کے ذمہ دارتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |