حکومت اور تحریک انصاف کو 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے سے روک دیا گیا

2 نومبر کو کوئی سڑک بند نہیں ہوگی اور اسکول و اسپتال کھلے رہیں گے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی


ویب ڈیسک October 27, 2016
پاکستان میں امپائر اور تھرڈ امپائر صرف عدالتیں ہیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی. فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت اور تحریک انصاف کو 2 نومبر کو وفاقی دارالحکومت بند کرنے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے سے متعلق 4 شہریوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ، کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سمیت متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امپائر کی انگلی اٹھی تو ذمہ دار عمران اور نواز ہوں گے

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت 2 نومبر کو اسلام آباد بند نہیں کرے گی، سڑکوں پر کوئی کنٹینر نہیں لگے گا اور اسکول و اسپتال کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ جسٹس شوکت عزیز نے تحریک انصاف کے مظاہرے کے لئے بھی پریڈ گراؤنڈ مختص کر کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان چوروں کا ہے یا قائداعظم کا

اس موقع پر پیمرا نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے تقاریر کی ویڈیو بھی عدالت میں پیش کیں جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امپائر، تھرڈ امپائر اور ریزرو امپائر صرف پاکستان کی عدالتیں ہیں، کرکٹ میں رگبی کے اصول نہیں لگیں گے. عدالت نے عمران خان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف حکومتی مشینری کو جام کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2 نومبر کو اسلام آباد میں مظاہرے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے بھی تحریک انصاف کے دھرنے سے نمٹنے کے لئے بھرپور انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |