کراچی سمیت سندھ بھرکے صارفین پھر24گھنٹے سی این جی سے محروم

حکومت اور سی این جی انڈسٹری کے درمیان جاری محاذ آرائی صارفین کیلیے عذاب بن گئی ہے.


Business Reporter December 15, 2012
منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز 48گھنٹے کے لیے بند کردیے تھے. فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی صارفین ایک روز کے وقفے کے بعد مزید 24گھنٹوں کے لیے سی این جی سے محروم کردیے گئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی کی 48 گھنٹے کی بندش مکمل ہونے کے 26گھنٹے بعد ہی سی این جی کی مزید 24گھنٹے بندش کا اعلان کردیا ۔ سی این جی صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت اور سی این جی انڈسٹری کے درمیان جاری محاذ آرائی صارفین کیلیے عذاب بن گئی ہے سی این جی اسٹیشنز کے باہر گھنٹوں طویل قطاروں میں انتظار معمول بن چکا ہے، صارفین کا زیادہ وقت یہ جاننے میں ہی گزررہا ہے کہ سی این جی کب اورکہاں دستیاب ہوگی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز 48گھنٹے کے لیے بند کردیے تھے جوجمعرات کی شب مقررہ شیڈول سے دوگھنٹے قبل جمعرات کی شب 10بجے کھول دیے گئے تاہم محض 26گھنٹے گیس فراہمی جاری رکھنے کے بعد جمعہ کی شب 12بجے سے ہفتے کی شب 12بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا نیا حکم صادرکردیا گیا۔ جمعرات کو کھلنے والے سی این جی اسٹیشنزپرگاڑیوں کی قطاریں کم نہ ہونے پائی تھیں کہ نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس سے سی این جی کے حصول میں سرگرداں صارفین ایک بار پھرکڑی آزمائش میں مبتلا ہوگئے اور قطاروں کی طوالت میں بھی مزید اضافہ ہوگیا۔ جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |