بھارت کی سرحدوں کے بعد سفارتی دہشتگردی پاکستانی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

پاکستانی سفارتی اہلکار محمود اختر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

پاکستانی سفارتی اہلکار محمود اختر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈے میں ناکامی اور سرحدوں پر اشتعال انگیزی کے بعد بھارت اب سفارتی دہشت گردی پر اتر آیا ہے اور پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات اہلکار کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کے اسٹاف میں شامل اہلکار محمود اختر کو فوج کے حساس نقشے رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا، انٹیلی جنس بیورو کے اہلکار گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستانی سفارتی عملے کے اہلکار کا پیچھا کر رہے تھے تاہم بعد ازاں پاکستانی اہلکار کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث رہا کر دیا گیا۔


دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کر کے واقعہ سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں جب کہ پولیس نے پاکستانی اہلکار کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو بھی ارسال کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محمود اختر 3 سال سے پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات تھا اور اسے 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Load Next Story