ہائیکورٹ نے کیسے تصور کر لیا کہ تحریک انصاف اسلام آباد بند کرنے جا رہی ہے شاہ محود قریشی

اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ حکومتی مفروضوں پر مشتمل ہے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک October 27, 2016
جسٹس شوکت عزیز وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کے رشتہ دار ہیں انہیں تو مقدمہ سننا ہی نہیں چاہیئے تھا، شاہ محمود۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے کیسے تصور کر لیا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد بند کرنے جار رہی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے حکومت اور تحریک انصاف کو شہر بند کرنے سے روکنے سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ حکومتی مفروضوں پر مشتمل ہے، ہم نے اسلام آباد بند کرنے کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے ہیں جب کہ حکومت نے پنجاب پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا ہے اور ربڑ کی گولیاں بھی جمع کرنے کی اطلاعات ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد بند کرنے سے روک دیا گیا

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کے قریبی رشتہ دار ہیں اس لئے انہیں تو یہ کیس سننا ہی نہیں چاہیئے تھا کیونکہ یہ عدالتی روایات کے برخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 2 نومبر کو اپنا احتجاج کرے گی جو ہمارا جمہوری حق ہے اور پی ٹی آئی ہمیشہ سے ہی پر امن رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |