رحمن ملک کادورۂ بھارتاعلیٰ بھارتی قیادت میں اختلافات

رحمٰن ملک نے بھارتی ہم منصب سے یہ کہہ کرمدعو کرایا کہ وہ نئی ویزا پالیسی کے باضابطہ اجرا کیلیے نئی دہلی آنا چاہتے ہیں۔

بھارتی وزیر داخلہ نے حکومت کے متفق نہ ہونے کے باوجود رحمٰن ملک کو مدعو کیا۔ فوٹو : فائل

برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ رحمن ملک کے دورۂ بھارت پر اعلیٰ بھارتی قیادت تقسیم ہو گئی ہے۔

مخالفت کے باوجود مرکزی وزیر داخلہ نے ان کے دورے کا اعلان کیا، سابق وزیر داخلہ چدم برم نے رحمن ملک کی میزبانی سے انکار کردیا تھا جسکے ردعمل میں رحمٰن ملک نے ویزا معاہدے پر کام روک دیا تھا۔




رپورٹ کے مطابق اندرونی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی دورے کیلیے بے تاب رحمٰن ملک نے گزشتہ ماہ روم میں انٹرپول جنرل اسمبلی کے موقع پر بھارتی مرکزی وزیر سوشیل کمارسے ملاقات میں یہ کہہ کر خود کو مدعو کرایا کہ وہ باضابطہ طور پر نئے ویزا دور کے اجرا کیلیے نئی دہلی کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد سے بار بار یاد دہانی کرائے جانے کے بعد شندے نے محسوس کیا اگر رحمٰن ملک کو دورے کی اجازت نہ دی تو ویزا معاہدے پر کام مزید رک جائے گا۔ شندے نے نئی دہلی کے متفق نہ ہونے کے باوجود رحمٰن ملک کو مدعو کیا۔
Load Next Story