پاکستانی سفارت کارسے بدسلوکی ویانا کنونش کی کھلی خلاف ورزی ہے عبدالباسط خان

پاکستانی سفارت خانے نے سفارتی آداب کے منافی کبھی بھی کوئی اقدام نہیں کیا، پاکستانی ہائی کمشنر

پاکستانی سفارت خانے نے سفارتی آداب کے منافی کبھی بھی کوئی اقدام نہیں کیا، پاکستانی ہائی کمشنر۔ فوٹو: فائل

بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے سفارتی عملے کے اہلکار پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ سفارتی عملے سے بدسلوکی ویانا کنونش کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بھارت میں متعین ہائی کمشنر عبدالباسط نے پاکستانی سفارتی عملے کے اہلکار سے بدسلوکی پر بھارتی سیکرٹری خارجہ سے احتجاج کیا اور بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتی عملے کے اہلکار محمود اختر کے ساتھ بھارت کی جانب سے بدسلوکی ویانا کنونش کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستانی سفارت خانے نے سفارتی آداب کے منافی کبھی بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا لہذا بھارتی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت کا پاکستانی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

واضح رہے کہ نئی دلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار محمود اختر کو فوج کے حساس نقشے رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا تاہم بعد میں سفارتی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث اہلکار کو رہا کرکے 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

Load Next Story