اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ جلسے جلوس اور دھرنے پر پابندی

ریڈزون اور اس سے ملحقہ علاقوں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد


ویب ڈیسک October 27, 2016
مخصوص لوگوں کے اکٹھاہونے سے اسلام آباد کے امن میں خلل واقع ہوسکتا ہے ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے، جلوس اور دھرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ کچھ مخصوص لوگ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرناچاہتے ہیں، مخصوص لوگوں کے اکٹھا ہونے سے اسلام آباد کے امن میں خلل واقع ہوسکتا ہے اور عوام الناس کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 ملک نافذ کی گئی ہے۔ جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، جلسے، جلوس اور دھرنے پابندی ہوگی، 5 یا اس سے زائد افراد کسی بھی عوامی جگہ پر جمع نہیں ہوسکتے، اس کے علاوہ تھرڈ ایونیو، فورتھ ایونیو ، اتاترک روڈ اور شاہراہ سہروردی سمیت ریڈزون اور اس سے ملحقہ علاقوں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |