اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کا قافلہ لاہور سے پیدل روانہ

25 کارکنوں پر مشتمل قافلہ داتا دربار سے وفاقی دارالحکومت کے لئے پیدل روانہ ہوا۔


ویب ڈیسک October 27, 2016
پی ٹی آئی کا پیدل قافلہ 2 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا جس کا استقبال عمران خان خود کریں گے۔ فوٹو: پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے میں شرکت کے لئے کارکنوں کا پیدل احتساب مارچ لاہور سے روانہ ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے مین شرکت کے لئے 25 کارکنوں پر مشتمل دستہ داتا دربار سے وفاقی دارالحکومت کے لئے پیدل روانہ ہوا جس کی قیادت تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبیر سیال کر رہے ہیں جب کہ سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے نہ صرف قافلے کو رخصت کیا بلکہ شاہدرہ تک پیدل مارچ میں شریک بھی ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد بند کرنے سے روک دیا گیا

پیدل احتساب مارچ کے شرکا لاہور سے اسلام آباد تک جی ٹی روڈ کا راستہ اختیار کریں گے اور راستے میں دیگر لوگ بھی مارچ میں شامل ہوتے جائیں گے، 6 دن اور 6 راتوں کے سفر کے دوران کامونکی، وزیرآباد، گجرات، جہلم، سوہاوہ اور مندرہ میں رات کو قیام کیا جائے گا، پیدل احتساب مارچ کے شرکا 2 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے جہاں پی ٹی آئی چیرمین عمران خان ان کا استقبال کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں