آرمی چیف سے قطر کے وزیر دفاع کی ملاقات دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

قطر کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف کی، آئی ایس پی آر

قطر کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف کی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے قطر کے وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطر کے وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دفاعی امور اور سکیورٹی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطر کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف کی اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی جب کہ اس موقع پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے مہمان وزیر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
Load Next Story