وزیر اعظم کے داماد عالمی بینک میں پاکستان کیلیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات
راجہ عظیم الحق وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں جوائنٹ سیکریٹری تعینات تھے ۔
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد راجہ عظیم الحق کو عالمی بینک میں پاکستان کے لیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔
عظیم الحق کے تقرر کی منظوری خود وزیر اعظم نے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راجہ عظیم الحق وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں جوائنٹ سیکریٹری تعینات تھے ۔ ان کی عالمی بینک میں تقرری کا معاملہ ڈیڑھ ماہ تک چلتا رہا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کے پاس سمری منظوری کے لیے آئی تھی جس پر انھوں نے دستخط کر دیے تاہم سمری میں تین نام بھیجے جاتے ہیں اور وزیر اعظم یہ نہیں بتا سکے کے سمری راجہ عظیم الحق کے علاوہ دو نام کن کے تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عظیم الحق تین سال میں گریڈ 18 سے گریڈ 21 میں ترقی کر گئے ہیں۔