مقبولیت کم نہیں ہوئیبھٹوکی انتخابی مہم بھلادونگاعمران

نوازشریف نالائق بچے کی طرح میری نقل کرتے ہیں، پنجاب کو سنبھال نہیں سکتے

فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعوی کیاہے کہ عوام میں میری مقبولیت پرفرق نہیں پڑا، ایسی انتخابی مہم چلاؤنگا کہ لوگ بھٹو کی مہم بھلا دیں گے۔

جو بات میں کہتا ہوں دوسرے دن نواز شریف بھی وہی کہہ رہے ہوتے ہیں، لگتا ہے جیسے امتحان میں نالائق بچہ میری نقل کر رہا ہے۔انھوں نے جمعہ کو انصاف لائرز فورم کی تقریب سے خطاب کے دوران ن لیگ کو پھرآڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ نواز شریف نے پیپلزپارٹی کی حکومت کوپانچ سال سہارا دیا، اب ظاہر کر رہے ہیں جیسے وہ ان کے مخالف ہیں، ملک میں روزانہ12 ارب روپے کی جبکہ پنجاب میں 65فیصد کرپشن ہو رہی ہے، نواز شریف پنجاب کو سنبھال نہیں سکتے، پورے پاکستان میں کیا تبدیلی لائیں گے۔ عمران خان نے نواز شریف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں جو مفاد پرست رہ گئے ہیں۔




وہ بھی لے جائیں کیونکہ ہماری جماعت میں وہی لوگ رہیں گے جو نظریاتی ہوں گے۔ سیاسی مفاد پرستوں کے جانے سے ہماری جماعت کوفرق نہیں پڑے گا، ایسی انتخابی مہم چلائیں گے کہ لوگ بھٹو کی مہم کو بھلا دیں گے، ہمیں سیاسی مفاد پرستوں کی ضرورت نہیں،نظریاتی کارکن ہی تحریک انصاف کا اصل اثاثہ ہیں،عوام میں میری مقبولیت پرفرق نہیں پڑا، ہماری انتخابی مہم سیاسی حریفوں کی آنکھیں کھول دے گی۔ عمران خان نے پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی جماعت انتخابی معرکے میں دیگرسیاسی قوتوں کوتنہاشکست دے گی۔
Load Next Story