ووٹروں کی تصدیق کراچی میں فوج کی تعیناتی کیلئے الیکشن کمیشن نے خط لکھ دیا

خط سیکریٹری دفاع اور وزرات داخلہ کو بھیجا گیا ہے،حلقہ بندیوں کیلیے 20 جنوری کواجلاس طلب

خط سیکریٹری دفاع اور وزرات داخلہ کو بھیجا گیا ہے،حلقہ بندیوں کیلیے 20 جنوری کواجلاس طلب فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں ووٹروں کی تصدیق کا کام فوج کی نگرانی میں مکمل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر سیکریٹری دفاع جنرل (ر) آصف یاسین ملک کو خط لکھ دیا ہے۔

جبکہ گھر گھر مہم کے دوران فوج کے ساتھ ایف سی کی تعیناتی کے لیے سیکریٹری داخلہ صدیق اکبر کو بھی خط لکھا گیا ہے۔ دونوں سیکریٹریز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے5 دسمبر کو کراچی میں ووٹروں کی تصدیق کا کام فوج کی نگرانی میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔




خطوط میں عدالت عظمیٰ کے آرڈر کی کاپیاں بھی منسلک کی گئی ہیں جبکہ کراچی میں حلقہ بندیاں کر نے سے متعلق سپریم کورٹ کے وطن پارٹی کیس کے 6 اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں عملدرآمد کیلیے 20 جنوری کو اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔ خط میں سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ 2 نمائندے اجلاس میں بھیجیں اور طریقۂ کار طے کیے جائے۔
Load Next Story