سیاستدانوں نے ملک بنایا انہیں ٹیکس چور کہنا المیہ ہے ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی

معافی نہ مانگی گئی تو عدالت جائونگا، بلور، رپورٹ مخصوص ایجنڈے کا حصہ ہے، شیرپائو، ارکان خود تفصیلات پیش کریں،شاہدخاقان


News Agencies/Numainda Express December 15, 2012
ٹیکنوکریٹس کا وقت گزر گیا، چن، میڈیا ذمے داری دکھائے، کنڈی، وزیر خزانہ تفصیلات پیش کریں، بخاری، نیب رپورٹ درست نہیں، بابر فوٹو: فائل

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ارکان نے جمعہ کو سیاستدانوں کی ٹیکس چوری سے متعلق رپورٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں نے ملک کیلئے قربانیاں دیں، انھیں ٹیکس چور کہنا المیہ ہے ۔ قومی اسمبلی میں وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے نکتہ اعتراض پر بتایا کہ میرے پاس 1977 سے ٹیکس نمبر ہے ، ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اگر رپورٹ بنانے والوں نے مجھ سے معافی نہ مانگی تو عدالت سے رجوع کرونگا ۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا کہ میں اور میرے بچے باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں، اس معاملے پر تحریک استحقاق پیش کرنیکی اجازت دی جائے ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہر کوئی سیاستدانوں کی پگڑی اچھالتا ہے، دیگر ادارے ان کو نظر نہیں آتے؟۔ پیپلزپارٹی کے رکن ندیم افضل چن نے کہا کہ سیاستدانوں کو بلیک میل کرکے ٹیکنوکریٹس کی حکومت لانے کا دور گزر چکا، سیاستدانوں کو چور کہنا المیہ ہے۔ ن لیگ کے رکن شاہد خاقان عباسی نے تجویز دی کہ ارکان کو سالانہ بنیادوں پر رضاکارانہ قوم کو ٹیکس ادائیگیوں سے آگاہ کرنا چاہیے۔

11

ن لیگ کے ملک ابرار نے کہا کہ رپورٹ دینے والوں کو غلط اعداد وشمار کی تردید کرنی چاہیے۔ سینیٹ میں بھی ارکان نے رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا، اے این پی کے زاہد خان نے کہا کہ ایوان ارکان کی کردار کشی کا نوٹس لے۔ چیئرمین نیئر حسین بخاری نے وزیرخزانہ کو ہدایت کی کہ ٹیکس ادا کرنیوالوں اور ٹیکس چوروں کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے ۔ ن لیگ کے سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ ملک میں کرپشن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ملک میں کرپشن سے متعلق چیئر مین نیب کی رپورٹ حقائق کے منافی ہے، اس پر چیئر مین سینیٹ نیئر بخاری نے کہاہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ چیئر مین نیب کرپشن کی نئی تعریف متعارف کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں