سانحہ کوئٹہ پر جے آئی ٹی تشکیل غفلت برتنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی معطل

وزیراعلیٰ نے سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے بھی درخواست کردی۔


ویب ڈیسک October 27, 2016
وزیراعلیٰ نے سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے بھی درخواست کردی۔ فوٹو؛ ایکسپریس

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی جب کہ فرائض سے غفلت برتنے پر اعلیٰ پولیس افسران کو بھی معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے پولیس ٹرینگ سینٹر پر حملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی جس کی سربراہی بریگیڈیئر بلال کریں گے جب کہ کمیٹی میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن اعزاز گورائیہ، ایف سی اور دیگر ایجنسیوں کے افسران شامل ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے سانحہ کی عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے بھی درخواست کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملہ

دوسری جانب وزیراعلیٰ نے سانحہ پر فرائض سے غفلت برتنے پر اعلیٰ پولیس افسران کو معطل کردیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کیپٹن (ر) طاہر نوید، ڈپٹی کمانڈنٹ یامین خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پی ٹی سی محمد اجمل کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں افسران سانحہ کی ابتدائی تحقیقات میں فرائض سے غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں