پاکستان نے ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

گرین شرٹس نے چین کو 4 گول سے شکست دی اور اب سیمی فائنل میں میزبان ملائیشیا سے مقابلہ ہوگا۔


ویب ڈیسک October 27, 2016
گرین شرٹس نے چین کو 4 گول سے شکست دی اور اب سیمی فائنل میں میزبان ملائیشیا سے مقابلہ ہوگا۔ فوٹو: فائل

ملائشیا میں جاری ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کے پہلے مرحلے میں پاکستان نے چین کو 4 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان نے ایشیئن چیپمئنز ٹرافی میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ابتدائی مرحلے کے آخری میچ میں چین کو صفر کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے رسائی حاصل کرلی جب کہ سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ مہمان ملائیشیا سے ہوگا۔ پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی لیکن دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے گرین شرٹس کی جانب سے ایک ایک گول کیا گیا جس کے بعد آخری کوارٹر میں پاکستان نے مزید 2 گول کر کے میچ اپنے نام کرلیا۔

ایونٹ میں پاکستان کو بھارت اور ملائیشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ گرین شرٹس نے جنوبی کوریا اور جاپان کو زیر کیا تھا تاہم اب چین کے خلاف کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

دوسری جانب بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے جو اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔بھارتی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جس کا سیمی فائنل میں مقابلہ 29 اکتوبر کو جنوبی کوریا سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں