طوطے نے مالکن کے سامنے مالک اور ملازمہ کے تعلقات کا بھانڈا پھوڑ دیا

غصے سے بھری ہوئی خاتون معاملہ عدالت تک لے گئیں جہاں انہوں نے طوطے کو بطور گواہ پیش کیا

طوطے نے جج کے سامنے فر فر وہی کلمات دہرا دیئے جو شوہر نے ملازمہ کو کہے تھے۔ فوٹو: فائل

کہا جاتا ہے کہ انسان کی چوری کبھی نہ کبھی پکڑی ہی جاتی ہے اور ایسا ہی کویت میں ہوا جہاں طوطے نے مالکن کے سامنے مالک اور ملازمہ سے تعلقات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

کویت میں شادی شدہ جوڑا اس وقت عدالت جا پہنچا جب پالتو طوطے نے بیوی کے سامنے شوہر کے وہی کلمات دہرائے جو شوہر نے گھریلو ملازمہ کو کہے تھے۔ ملازمہ کے ساتھ محبت بھری باتیں بیوی کو ایک لمحہ بھی برداشت نہ ہوئی اور اُس نے جب شوہر سے طوطے کی جانب سے ادا کی گئی باتوں کا پوچھا تو وہ فوری طور پر گھبرا گیا اوربیوی کو اپنے جواب سے مطمئن نہ کرسکا۔


غصے سے بھری ہوئی خاتون معاملہ عدالت تک لے گئیں جہاں انہوں نے طوطے کو بطور گواہ پیش کیا اور طوطے نے جج کے سامنے فر فر وہی کلمات دہرا دیئے جو شوہر نے ملازمہ کو کہے تھے۔ خاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ شوہر کو دھوکہ دینے کے جرم میں سزا دی جائے تاہم عدالت نے طوطے کی گواہی منظور کرنے سے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ ممکن ہے کہ طوطے نے یہ کلمات ٹی وی یا ریڈیو پر سنے ہوں اس لئے طوطے کی گواہی بطور شہادت قبول نہیں کی جاسکتی۔

Load Next Story