اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی شام میں اسکول پر بمباری کی تحقیقات کی ہدایت
اگر اسکول پر حملہ جان بوجھ کرکیا گیا ہے کہ یہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے، بان کی مون
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں اسکول پر بمباری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بان کی مون نے اسکول پر حملے کے نتیجے میں 22 طالبعلموں کی ہلاکت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسکول پر حملہ دانستگی سے کیا گیا ہے کہ تو یہ اقدام جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: شام میں اسکول پر بمباری میں 14 طالبعلموں سمیت 22 افراد ہلاک
دوسری جانب سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے شام میں اسکول پر حملے کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کو اس معاملے میں فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانا چاہیئے اور اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ روس بھی اسکول پر فضائی بمباری کی تحقیقات کے حق میں ہے اس لئے جنگی جرائم کے اس اقدام کی فوری طور پر تحقیقات ہونی چاہیئے۔
اس سے قبل شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا تھا کہ گزشتہ روز باغیوں کے زیرتسلط صوبہ عدلیب میں 6 فضائی حملے کئے اور ایک راکٹ اسکول پر بھی آکر گرا جس کے نتیجے میں 22 طالبعلم اور 6 اساتذہ جاں بحق ہوگئے تھے۔