مصر نئے آئین پر ریفرنڈم آج ہوگا جھڑپوں میں مزید15زخمی
قاہرہ اورسکندریہ میں آج باقی ملک میںاگلے ہفتے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
مصر میں نئے آئین پر ریفرنڈم کے پہلے مرحلے میںآج (ہفتہ) کو قاہرہ اورسکندریہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
یہ ریفرنڈم دومرحلوںمیں ہو رہا ہے، دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ اگلے ہفتے ہوگی۔حکمران پارٹی اخوان المسلمون اورسلفی جماعت اس ریفرنڈم کی حمایت جبکہ نیشنل سالویشن فرنٹ میں شامل سیکولرجماعتیں اس کی مخالفت کررہی ہیں۔
فرنٹ کے سرکردہ رہنمامحمدالبرادعی نے کہاہے کہ اگر ریفرنڈم شفاف نہ ہوا توان کا اتحاداس کا بائیکاٹ کرسکتاہے۔جمعہ کوحکومت کے حامیوں اورمخالفین نے پورے ملک میں ریلیاں نکالیں۔اس موقع پرحکومت اور اپوزیشن کے حامیوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں انھوں نے ایک دوسرے پرپتھراؤکیا۔ اسکندریہ میں جھڑپیں ایک عالم دین کے خطبہ جمعہ کے دوران لوگوں کوریفرنڈم کی حمایت کرنے کے اعلان پرشروع ہوئیں جن میں 15 افرادزخمی ہو گئے جبکہ مظاہرین نے متعددگاڑیوں کوآگ لگادی۔آج کے ریفرنڈم کیلیے ایک لاکھ 30,ہزارپولیس اہلکاراورایک لاکھ 20ہزارفوجی تعینات کیے گئے ہیں۔ووٹنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگی اورشام سات بجے تک جاری رہے گی۔