ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر میں نقب زنی ڈاکو 70 لاکھ نقدی لے کر فرار

ڈاكوؤں نے 27 دكانوں كے تالے كاٹ كر 70 لاكھ سے زائد نقدی لوٹی، پولیس نے چوکیدار کو حراست میں لے لیا


Web Desk October 28, 2016
ڈاكوؤں نے 27 دكانوں كے تالے كاٹ كر 70 لاكھ سے زائد نقدی لوٹی، پولیس نے چوکیدار کو حراست میں لے لیا، فوٹو؛ ایکسپریس/ راشد اجمیری

PESHAWAR/ CHARSADDA: ایم اے جناح روڈ خالق دینا حال كے سامنے جامی سینٹر میں نقب زنی كی واردات میں ڈاكو 27 دكانوں كے تالے كاٹ كر 70 لاكھ روپے سے زائد نقدی لوٹ كر فرار ہو گئے۔

نمائندہ ایکسپریس كے مطابق آرام باغ تھانے كی حدود ایم اے جناح روڈ سندھ سروسز اسپتال اور خالق دینا حال كے سامنے واقع جامی سینٹر ریٹیل اینڈ ہول سیل كپڑوں كی ماركیٹ كی27 دكانوں میں نقب زنی كی واردات میں ڈاكو 70 لاكھ روپے سے زائد كی نقدی لوٹ كر فرار ہو گئے۔ عمارت كے مالك اور ماركیٹ ایسوسی ایشن كے صدر میر عالم خان نے ایكسپریس سے گفتگو كرتے ہوئے بتایا كہ جمعرات كی صبح تقریبا 9 بجے ماركیٹ كے چوكیدار سلطان نے اسے فون كركے واردات كی اطلاع دی جس پر وہ فوری طور پر ماركیٹ پہنچ گیا اور دیگر دكانداروں كو بھی واردات كی اطلاع كرتے ہوئے ماركیٹ پہنچنے كو كہا۔ انہوں نے بتایا كہ جب وہ ماركیٹ پہنچے تو انہیں چوكیدار نے بتایا كہ بدھ اور جمعرات كی درمیانی شب تقریباً ساڑھے 4 بجے4 ملزمان ماركیٹ كے مركزی گیٹ كی گرل كے تالے كاٹ كر داخل ہوئے اور اسے تشدد كا نشانہ بنا كر رسیوں سے باندھ دیا، ملزمان نے باری باری 27 دكانوں كے تالے كاٹے اور دكانوں كے لاكرز سے رقم نكال لی۔

میر عالم نے بتایا كہ واردات كے دوران ملزمان نے قیمتی قالین، كپڑا یا دیگر فینسی آئٹم كو ہاتھ بھی نہیں لگایا، ملزمان ایك گھنٹے سے زائد دیر تك واردات كركے فرار ہو گئے، ملزمان كے فرار ہونے كے بعد چوكیدار نے پراسرار طور پر اپنی مدد آپ كے تحت اپنے آپ كو رسیوں سے آزاد كرایا اور فجر كی نماز پڑھنے چلا گیا، نماز كے 3 گھنٹے گزارنے كے بعد چوكیدار نے میر عالم خان كو فون كر كے واردات كی اطلاع دی۔ ایسوسی ایشن كے صدر نے بتایا كہ چوكیدار سے تفصیلات معلوم كرنے كے بعد انہوں نے آرام باغ پولیس كو اطلاع دی جس كے بعد پولیس و رینجرز كے افسران كی لائن لگ گئی اور واقعے كی معلومات لیتے رہے۔

مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ بدھ كی شب تقریبا ً9 بجے ماركیٹ بند كرتے وقت انہوں نے ماركیٹ اور اس كے اعتراف میں لگے تمام خفیہ كیمرے آن كر دیئے تھے اور صبح 9 بجے كے بعد ماركیٹ پہنچنے كے بعد كیمرے بند كیے لیکن حیرت انگیز طور پر ملزمان كی نقل و حركت كیمروں كی آنكھ نے محفوظ نہیں كیے جب كہ صبح تقریباً 6 بجے جب چوكیدار سلطان فجر كی نماز كے لیے ماركیٹ سے باہر جا رہا تھا وہ كیمرے نے محفوظ كر لیا۔ انہوں نے بتایا كہ ماركیٹ میں مجموعی طور پر 75 دكانیں ہیں جس میں سے 6 دكانیں ان كی ہیں، ماركیٹ زیادہ تر غیر ملكی كمبل، غیر ملكی كپڑا اور گھریلو آرائشی سامان كی دكانیں ہیں، دو منزل عمارت جس میں ماركیٹ ہے اس كے مالك بھی وہی ہیں۔

علاقہ ایس ایچ او كا كہنا تھا كہ ماركیٹ كے چوكیدار نے پولیس كو اپنے بیان میں بتایا ہے كہ 4 ملزمان آئے تھے جن كے پاس كسی قسم كا اسلحہ نہیں تھا، ملزمان پشتو اور بلوچی میں بات چیت كر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چوكیدار غلط بیانی كر رہا ہے کیونکہ ابتدائی طور پر اس نے كہا كہ ملزمان كے خوف سے وہ ساڑھے 8 بجے تك ماركیٹ سے باہر نہیں آیا جب ماركیٹ كے كیمرے میں دیكھا گیا تو وہ سوا 6 بجے ماركیٹ كے باہر گھوم رہا تھا جس پر اس نے كہا كہ وہ نماز پڑھنے گیا تھا۔ پولیس نے چوكیدار كو مشتبہ جانتے ہوئے حراست میں لے کراس سے تفتیش شروع کردی ہے جب کہ چوكیدار كا آبائی تعلق افغانستان سے ہے۔

آئی جی سندھ نے ایم اے جناح روڈ جامی ماركیٹ میں نقب زنی كا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان سے كہا ہے كہ واقعے كی تفصیلات برائے ملاحظہ و مید ضروری اقدامات ارسال كی جائیں۔ آئی جی سندھ نے تمام ضلعی ایس ایس پیز كو ہدایات جاری كیں كہ متعلقہ اضلاع میں قائم ماركیٹس، شاپنگ سینٹرز، الیكٹرانكس ماركیٹوں و صرافہ بازاروں كی نمائندہ كمیٹیوں و تنظیموں كے عہدیداران سے شیڈول اجلاس ترتیب دے كر ان كی تجاویز اور مشاورت سے سیكیورٹی اقدامات مذید مؤثر بنائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |