پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کا محاصرہ کرلیا لال حویلی بھی سیل

عمران خان کو نظربند نہیں کیا گیا بلکہ پولیس اورایف سی دستوں کی تعیناتی سیکیورٹی کےپیش نظرکی گئی ہے،حکومتی ذرائع


ویب ڈیسک October 28, 2016
عمران خان کو نظربند نہیں کیا گیا بلکہ پولیس اورایف سی دستوں کی تعیناتی سیکیورٹی کےپیش نظرکی گئی ہے،حکومتی ذرائع. فوٹو:فائل

پولیس اورایف سی کے دستوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ بنی گالہ کا محاصرہ کرلیا جب کہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کوبھی سیل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اورپارٹی کی دیگرقیادت اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں موجود ہے جب کہ پولیس اور ایف سی کے دستوں نے عمران خان کے گھر کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بلاکس رکھ کر بند کردیا جب کہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نظربند نہیں کیا گیا بلکہ پولیس اورایف سی کے دستوں کی تعیناتی سیکیورٹی کے پیش نظرکی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا سیل کردیا۔ پولیس نے لال حویلی اوررابطہ سڑکوں پر 3 درجن سے زائد کنٹینرزلگائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں