بینظیر پروگرام ادائیگیوں کیلیے بائیومیٹرک نظام لانے کا منصوبہ

پائلٹ پراجیکٹ کے تحت9اضلاع میں ادائیگیاں جاری ہیں، منصوبہ آئندہ سال مکمل ہوگا


شبیر حسین October 28, 2016
9اضلاع کے 5 لاکھ 15 ہزارخاندانوں میں 4 ارب 17 کروڑ 60 لاکھ روپے تقسیم کیے جاچکے۔ فوٹو: فائل

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نے مستحق خاندانوں کودی جانے والی امدادی رقوم کو ٹاؤٹ مافیا اورمڈل مین کی جیبوں میں جانے کا سلسلہ روکنے کیلئے آئندہ سال تک امدادی رقوم کی ادائیگی کا نظام مکمل طور پر بائیومیٹرک سسٹم پرمنتقل کرنیکا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

پروگرام نے بائیومیٹرک ادائیگی نظام کے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 9 اضلاع کے5لاکھ15ہزارخاندانوں میں اب تک 4 ارب 17 کروڑ60لاکھ امدادی رقم تقسیم کردی ہے،آئندہ سال تک تمام مستحق خاندانوںکو ادائیگی کانظام بائیومیٹرک کردیا جائیگا۔

دستاویز کے مطابق بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نے پنجاب کے4،سندھ کے 3 اور خیبرپختونخوا کے2اضلاع میں بائیومیٹرک نظام کے تحت رقوم کی تقسیم کا عمل شروع کردیا ہے۔بی آئی ایس پی حکام نے بتایا کہ بائیومیٹرک ادائیگی نظام کا مقصد مڈل مین اور ٹاؤٹس کی جانب سے کی جانیوالی کرپشن کاخاتمہ کرنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں